آسارام کے بیٹے نارائن سائی کی بیرک سے موبائل برآمد، سورت واقع جیل کی سکیورٹی پر سوالات

خیال رہے کہ لاجپور جیل میں پیش آنے والا اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ 11 ماہ میں یہاں سے 12 سے زائد موبائل فون برآمد ہو چکے ہیں، جس سے جیل کی سکیورٹی، نگرانی اور اہلکاروں کی ایمانداری پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا اکثر ملاقات کے دوران، نئے آنے والے قیدیوں کے ذریعے یا بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے اندر پہنچتی ہیں۔ اس تازہ معاملے میں بھی تفتیش کے دوران مزید انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جیل حکام نے اس واقعے کے بعد نگرانی مزید سخت کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *