انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اور سعودی عرب کے سفارت خانہ کے عہدیداروں سے بات کی جائے اورفوری اس سلسلہ میں امدادی اقدامات کئے جائیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں حیدرآبادی عمرہ زائرین کی ہلاکت کے واقعہ پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اور سعودی عرب کے سفارت خانہ کے عہدیداروں سے بات کی جائے اورفوری اس سلسلہ میں امدادی اقدامات کئے جائیں۔
اس ضمن میں سکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جس کے فون نمبرات اس طرح ہیں۔
79979 59754, 99129 19545
بتایاجاتا ہے کہ مہلوکین حیدرآباد کے ملے پلی علاقہ کے ایک عمرہ ٹراویلس سے عمرہ کیلئے گئے تھے۔