[]
ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے پیش نظر ہفتہ کو شیوسینا کے دونوں دھڑوں کے 54 ایم ایل ایز کو نوٹس جاری کیا اور ان کی نااہلی پر ایک ہفتہ کے اندر ان سے تحریری جواب طلب کیا۔
نارویکر نے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے خیمے کے 40 اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے کے 14 ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے حال ہی میں مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کو ایم ایل ایز کی نااہلی پر فیصلہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں شیوسینا کے آئین کی کاپی بھیجے جانے کے بعد مسٹر نارویکر ایکشن موڈ میں آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نارویکر پہلے شیوسینا کے آئین کا مطالعہ کریں گے اور پھر جلد ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔