وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر کھڑگے نے پولیس اہلکاروں کے جذبۂ قربانی کو سلام پیش کیا

نئی دہلی: پولیس یادگاری دن کے موقع پر ملک کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں کے جذبۂ قربانی، خدمت اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت متعدد لیڈران نے سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پولیس یادگاری دن پر ہم اپنے پولیس اہلکاروں کے عزم و حوصلے کو سلام کرتے ہیں اور فرض کے راستے پر ان کے عظیم ترین قربان کو یاد کرتے ہیں۔ ان کا غیر متزلزل جذبۂ خدمت ہمارے ملک اور عوام کو محفوظ رکھتا ہے۔ بحران اور ضرورت کے وقت ان کی بہادری قابلِ تعریف ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *