[]
سونی پت: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کی صبح ہریانہ کے سونی پت کے گوہانہ سب ڈویژن گاؤں کے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ دھان کی روپائی کرتے ہوئے ان کے کھیتی سےمتعلق مسائل پر بات چیت کی۔
آج دہلی سے شملہ جاتے ہوئے راہول گاندھی نے گوہانہ سب ڈویژن کے مدینہ اور بڑودہ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ دھان کی روپائی کی اور انہوں نے ٹریکٹر چلا کر کسانوں سے کاشتکاری کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، صبح تقریباً سات بجے کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی اچانک ان گاؤں میں کسانوں کے درمیان پہنچے اور ان سے زراعت کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی شملہ روانہ ہو گئے۔ گاؤں والے راہل گاندھی کو کام کرتے اور اپنے درمیان بات کرتے دیکھ کر کافی پرجوش نظر آئے۔