[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی نے بدھ کی صبح تہران پہنچنے پر امام خمینی ہوائی اڈے پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا خاندان پچھلے آٹھ سالوں سے خدا کی طرف سے آزمائش میں مبتلا ہیں اور ہم ہمیشہ امتحان میں رہتے ہیں اور قرآنی آیات کے مطابق “یہ مت سمجھو کہ ہم نے تمہیں کھلا چھوڑ دیا ہے، بلکہ تم ہمیشہ آزمائش میں مبتلاء ہو۔ ان سالوں میں ہم مشکل امتحانات سے گزرے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان امتحانات میں سرخرو نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ مزاحمت کی حمایت کر رہے ہیں جس کے لئے میرے پاس آپ عزیزوں کے شکریہ کہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
نائیجیریا کے شیعہ رہنما نے امریکہ اور یورپ میں اسلامی تبدیلی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی حکمت عملی کے ذریعے پوری دنیا میں تبدیلیاں پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، تاکہ امام مہدی ع کے ظہور کے لیے جلد از جلد عملی تیاری کی بنیاد فراہم کی جاسکے۔