یمن کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں بحری جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی ساحل کے نزدیک بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے۔ واقعہ عدن سے 110 سمندری میل جنوب مشرق میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی ساحل کے قریب خلیج عدن میں ایک بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

 واقعے سے متعلق برطانوی بحری سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے بتایا کہ وہ یمن کے شہر عدن سے 110 سمندری میل جنوب مشرق میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ماضی میں یمنی مسلح افواج نے غزہ کے عوام کی حمایت میں ان جہازوں کو نشانہ بنایا تھا جو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف آمدورفت کرتے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *