
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کے حادثے میں کم از کم 10 فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی غزہ شہر کے قریب گشت کے دوران الٹ گئی۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوجی حکام نے ان کی حالت یا تعداد کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی۔
ترجمان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ واقعے کے اسباب اب تک واضح نہیں ہوسکے اور تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ صہیونی فوج میں اس قسم کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، تاہم سخت فوجی سنسر شپ کے باعث ان کی تفصیلات شائع نہیں ہونے دی جاتیں۔
