[]
وارانسی(یوپی): وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز محکمہ آثار ِ قدیمہ (اے ایس آئی) کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دی تاکہ گیان واپی مسجد کامپلکس کا سائنٹفک سروے مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرسکے اور کہا کہ سروے کی مدت کو اس کے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
سرکاری وکیل راجیش مشرا نے کہا کہ جج اے کے وشویش نے محکمہ آثارِ قدیمہ کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کی اس اپیل کو قبول کرلیا کہ سروے کی مدت کو مزید 4 ہفتوں کے لئے بڑھایا جائے۔
اے ایس آئی کو رپورٹ داخل کرنے کے لئے 6 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن اب اس کے پاس اس کام کی تکمیل کے لئے 6 نومبر تک کا وقت ہے۔