’دیش کی تباہی کا حساب دیجیے‘، پی ایم مودی کے لیے کانگریس نے شیئر کی مشہور شاعر منظر بھوپالی کی نظم، دیکھیں ویڈیو

بہرحال، قومی آواز کے قارئین کے لیے منظر بھوپالی کی مذکورہ بالا نظم مکمل طور پر ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔

مجھ کو اپنے بینک کی کتاب دیجیے
دیش کی تباہی کا حساب دیجیے
گاؤں گاؤں زخمی فضائیں ہو گئیں
زہریلی گھر کی ہوائیں ہو گئیں
مہنگی شراب سے دوائیں ہو گئیں
جائیے عوام  کو جواب دیجیے
دیش کی تباہی کا حساب دیجیے

لوگ جو غریب تھے حقیر ہو گئے
آپ تو غریب سے امیر ہو گئے
یعنی کہ حضور بے ضمیر ہو گئے
خود کو بے ضمیری کا خطاب دیجیے
دیش کی تباہی کا حساب دیجیے

راحتوں کے نام پہ کمائی کیجیے
جیب ہے عوام کی صفائی کیجیے
لوٹ کے غریبوں کو بھلائی کیجیے
کچھ تو نگاہوں کو حجاب دیجیے
دیش کی تباہی کا حساب دیجیے

کیسی کیسی دیکھو یوجنائیں کھا گئے
بیچ کر یہ اپنی آتمائیں کھا گئے
مار کے مریضوں کو دوائیں کھا گئے
انھیں پدم شری کا خطاب دیجیے
دیش کی تباہی کا حساب دیجیے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *