اپوزیشن کے امیدوار بی سدرشن ریڈی آج داخل کریں گے نائب صدر کے لیے پرچہ نامزدگی

نئی دہلی: اپوزیشن کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی آج یعنی جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 21 اگست نامزدگی کی آخری تاریخ ہے جبکہ 25 اگست تک امیدوار اپنی امیدواری واپس لے سکتے ہیں۔ اس عہدے کے لیے انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی مکمل کر لی جائے گی۔

بی سدرشن ریڈی کا شمار ملک کے معتبر قانونی ماہرین میں ہوتا ہے۔ وہ گوا کے پہلے لوکایُکت رہ چکے ہیں اور اس سے قبل گواہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *