
اوٹاوا: کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا اسکاٹیا میں جمعہ کی سہ پہر جنگل کی آگ بجھانے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا ، لیکن پائلٹ کو بچا لیا گیا ۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ۔
سی بی سی نیوز نے صوبائی محکمہ قدرتی وسائل کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اناپولس کاؤنٹی میں آگ بجھانے کے دوران ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ ہوش میں ہے اور اسے طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا ہے ۔
صوبائی حکام کے مطابق یہ آگ بدھ کو آسمانی بجلی گرنے سے لگی تھی ۔
ٹرانسپورٹ کینیڈا، جو ہوائی جہاز کے حادثات کی تحقیقات کرتا ہے، اس حادثے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
