سعودی میں 100معذورین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا!

[]

ریاض: سعودی عرب کے معذور افراد نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کوکنگ کی تربیت لے کر عالمی باورچیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

سعودی عرب کے باورچیوں نے ملینز کچن میں قصیم کے علاقے میں معذور افراد کے علاوہ 100 سے زائد باورچیوں کو اچھی تعلیم اور کھانا بنانے کی تربیت فراہم کی۔

تربیت حاصل کرنے والے افراد میں ڈاؤن سنڈروم‘ ذہنی اور جسمانی معذوری‘ اندھے پن اور بہرے پن کے شکار افراد شامل ہیں۔ان افراد کوٹرینرس، گائیڈس اور ماہر باورچیوں کے گروپ نے کھانے اور مشروبات کی تیاری کی تربیت دی۔

باورچی خانہ کے بانی فہد بن سعود العنزی نے بتایا کہ ہمارے روایتی کھانوں میں موجود ہمارے ورثہ نے ہماری کھانے کی میزوں کو مختلف روایتی اشیاء سے مزین کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کو مقامی و عالمی سطح پر باور کرانے کے لیے مستقل اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے سعودی کھانوں پر فخر ہے۔فہد بن سعود العنزی کا مزید کہنا تھا کہ کوکنگ کا شعبہ ہماری طرز زندگی اور ہمارے رسوم و روایات کی عکاسی کرتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *