تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات میں ایک دن کی کمی _ جانئے تعلیمی اداروں کو کب سے ہیں تعطیلات

[]

حیدرآباد _ 30 ستمبر ( اردولیکس) دسہرہ تلنگانہ کا سب سے اہم تہوار ہے۔ اس سال دسہرہ کا تہوار 24 اکتوبر کو ہوگا۔ درگااشٹمی کا بڑا بٹوکماں تہوار 22 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ جس کے پیش نظر تلنگانہ حکومت اسکولوں، کالجوں اور دفاتر کو چھٹیاں  دیتی ہے۔ اس بار دسہرہ کی کل 13 دن کی تعطیلات ہوں گی جن میں بٹوکماں اور دسہرہ کی تعطیلات شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں کے تعلیمی کیلنڈر تعطیلات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئی ہیں

 

تلنگانہ میں دسہرہ کی تعطیلات 2022 میں 13 دن کی تھیں لیکن 2023 میں صرف 12 دن دی جارہی ہیں ۔ بٹوکماں اور دسہرہ کی چھٹیاں اس سال 14 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ہوں گی۔ اسکول 26 اکتوبر کو دوبارہ کھلیں گے۔

 

محکمہ اسکولی تعلیم نے تلنگانہ کے اسکولوں کے لیے 2023-24 کے تعلیمی کیلنڈر میں ان تعطیلات کی مکمل تفصیلات شامل کی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *