پارلیمنٹ واقعہ کے بعد جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: دانش علی

[]

نئی دہلی: بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے چہارشنبہ کو کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بگھوڑی نے پارلیمنٹ میں ان کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے ہیں، تب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پیغامات اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔

امروہہ سے لوک سبھا ایم پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ناشائستہ زبان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ دہلی پولیس اس کا نوٹس لے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔

انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی پولیس کو ٹیگ کیا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چندریان -3 کی کامیابی پر لوک سبھا میں بحث کے دوران مسٹر بدھوری نے مسٹر علی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کے لئے، تاہم، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے معافی مانگ لی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *