صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ تہران میں شروع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں ایرانی شہری آج صبح تہران کے مرکزی علاقے میں اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ ان شہداء میں اعلیٰ عسکری کمانڈر اور عام شہری شامل ہیں، جو حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

شہداء کے جنازے میں شرکت کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا ہے، جو اپنے شہید ہم وطنوں کو الوداع کہنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت بھی کر رہا ہے۔ عوامی جذبات دیدنی ہیں۔

حکومتی و عسکری قیادت بھی اس تشییع جنازے میں شریک ہے، جبکہ ملک بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یہ اجتماعی وداع ایرانی قوم کے اتحاد، استقامت اور قربانی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جو اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *