ایئر انڈیا کی ناقص سروس پر سپریا سولے برہم، پرواز میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

سپریا سُولے نے منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’’میں دہلی سے پونے جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اےآئی-2971 میں سفر کر رہی ہوں۔ پرواز تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہے لیکن کوئی واضح اطلاع نہیں دی گئی، نہ ہی کوئی اپڈیٹ ہے اور نہ ہی کوئی مدد۔ یہ سروس انتہائی ناقص ہے۔‘‘

انہوں نے مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو اور ہوابازی کی وزارت کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا، ’’ایئر انڈیا میں اس طرح کی تاخیر اور بدانتظامی معمول بن چکی ہے۔ مسافر بےبس اور پریشان ہیں۔ یہ لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔ وزیر شہری ہوابازی اور وزارت سے گزارش ہے کہ فوری مداخلت کریں اور ایئر انڈیا کو جواب دہ بنائیں۔ مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *