سُبھارتی یونیورسٹی سے 375 بورے میں رکھی ہوئی جوابی کاپیاں اور 2700 تدریسی مواد چوری ہو گئے، پولیس تحقیقات شروع

سُبھارتی یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد یعقوب نے پولیس کو بتایا کہ ’’14 مارچ سے 16 مارچ کے درمیان یہ چوری ہوئی ہے۔ اس سے قبل پرانے تدریسی مواد اور جوابی کاپیاں اسٹور روم میں بند کر دیے گئے تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سُبھارتی یونیورسٹی، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سُبھارتی یونیورسٹی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سُبھارتی یونیورسٹی، تصویر سوشل میڈیا

user

میرٹھ کے سُبھارتی یونیورسٹی سے 375 بورے میں رکھی ہوئی جوابی کاپیوں اور 2700 پرانے تدریسی مواد کے چوری کا حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ چوری ہولی کے آس پاس سُبھارتی یونیورسٹی کے اسٹور روم سے 14 مارچ کو ہوئی تھی۔ 3 ماہ بعد اس چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے۔ حالانکہ تاخیر کی وجہ سُبھارتی یونیورسٹی نے ڈیپارٹمنٹل انکوائری بتایا ہے۔

سُبھارتی یونیورسٹی نے سیکورٹی میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی ہوئی ہے۔ یونیورسٹی میں ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور سیکورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود بھی جوابی کاپیاں اور تدریسی مواد چوری ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 14 مارچ کو یہ چوری ہوئی تھی اور 4 روز بعد 18 مارچ کو اس کا علم ہوا تھا۔ لیکن اس کی اطلاع پولیس کو 3 ماہ بعد دی گئی ہے۔ 3 ماہ کی ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں بھی چوری کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔

واضح ہو کہ سُبھارتی یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد یعقوب نے پولیس کو اس چوری سے متعلق اطلاع دی ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ 14 مارچ سے 16 مارچ کے درمیان یہ چوری ہوئی ہے۔ اس سے قبل پرانے تدریسی مواد اور جوابی کاپیاں اسٹور روم میں بند کر دیے گئے تھے۔ محمد یعقوب کے مطابق چوری کی گئی جوابی کاپیاں اور تدریسی مواد کو اگر پیپر مِل میں فروخت کیا جائے تو اس کی قیمت لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب تھانہ انچارج نے بتایا کہ ’’سُبھارتی یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جوابی کاپی اور تدریسی مواد کی چوری کے متعلق ایک آن لائن ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *