راجہ رگھوونشی قتل کیس: 25 گھنٹے کی پوچھ گچھ، سونم اور راج کے بیانات میں تضاد

تحقیقاتی ٹیم نے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو الگ الگ پہلوؤں سے ملزمان سے تفتیش کر رہی ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران مدھیہ پردیش سے ضبط کیے گئے شواہد اور ڈیجیٹل ڈیٹا کو بھی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو تفتیش کے دوران سونم سے اس کی شادی اور شادی سے پہلے کے تعلقات کے بارے میں تفصیل سے سوالات کیے گئے۔ ایس آئی ٹی نے اس سے یہ بھی پوچھا کہ واردات کے دن اس نے کون سے کپڑے پہنے تھے، کیا وہ برقعے میں تھی یا نہیں؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *