نیٹ پی جی امتحان اب 3 اگست کو ایک ہی نشست میں ہوگا، سپریم کورٹ نے دی منظوری

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (این بی ای) کو نیٹ پی جی 2025 کا امتحان 3 اگست کو ایک ہی نشست میں منعقد کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ امتحان کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات عدالت کے 30 مئی کے حکم کے مطابق ہی کیے جائیں۔

جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس آگسٹین جارج میسح کی بینچ نے این بی ای کی جانب سے اضافی وقت کی مانگ پر ابتدائی طور پر سوال اٹھائے لیکن بعد میں 3 اگست کی تاریخ کو قبول کرتے ہوئے اسے مناسب وجہ قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *