تھکے ہوئے وزیر اعلیٰ سے بہار نہیں سنبھل رہا، نظام مافیا کے ہاتھوں میں ہے، تیجسوی یادو کا نتیش پر سخت حملہ

جمعہ کو پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں جرائم کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’جرائم پیشہ افراد بے خوف گھوم رہے ہیں، روزانہ قتل، لوٹ، عصمت دری جیسے جرائم ہو رہے ہیں اور حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔‘‘

تیجسوی نے طنزیہ انداز میں کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ حکومت کون سا نشہ کر کے سو رہی ہے۔ اگر ریاست میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی ہو جائے تو وزیر اعلیٰ کی کابینہ کے ارکان صرف حلف دلوانے میں لگے ہیں۔‘‘ انہوں نے بہار کو ’مہا جنگل راج‘ قرار دیا اور کہا کہ اگر موجودہ حالات کو یہی نام نہ دیا جائے تو اور کیا کہا جائے؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *