بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے تیار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کا بوشہر ایٹمی پلانٹ کی مرمت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بجلی کی پیداوار کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سربراہ رضا بنازادہ نے کہا کہ پلانٹ کو بجلی کی پیداوار کے آغاز کے لیے تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد رواں مہینے کے اختتام تک پیداواری سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی پیداوار ایک اہم قومی ضرورت ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جانا چاہیے۔ بوشہر پاور پلانٹ کی تیاری کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور اب یہ دوبارہ آپریشن کے مرحلے میں داخل ہونے کو ہے۔

رضا بنازادہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام وزارت توانائی کے نظام الاوقات اور ملکی ضروریات کے مطابق اٹھایا جارہا ہے اور جلد ہی باضابطہ طور پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ میں 75 ہزار مکعب میٹر سمندری پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تکمیل کے بعد مقامی آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی کا عمل بھی شروع ہوجائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *