نئی دہلی: دہلی کے نجی اسکولوں میں بے لگام فیس میں اضافے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم اور ‘ایکشن کمیٹی آف ان ایڈیڈ ریکگنائزڈ پرائیویٹ اسکولز’ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام ان والدین کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے 8 اپریل اور 28 اپریل 2022 کے وہ فیصلے، جن میں کہا گیا کہ سرکاری زمین پر قائم نجی اسکولوں کو ٹیوشن فیس میں اضافہ کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کی منظوری درکار نہیں ہے، سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں سے متصادم ہیں۔
