آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع میں پیش ائے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔گووالا چیرو گھاٹ علاقے میں ایک لاری بے قابو ہو کر کار پر گر پڑی
جو رائچوٹی سے کڑپہ کی طرف جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاری نے گھاٹ کے ایک موڑ پر اچانک کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس پر گر پڑی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا لاری کے اوپر گرنے کے بعد کار مکمل دب کر تباہ ہوگئی
۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شوہر بیوی اور بیٹا بیٹی شامل ہیں۔ جن کی شناخت سریکانت؛ سریشا ؛ ہرشنی اور رشی کے طور پر ہوئی ہے حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
