
نئی دہلی: پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا بھارت نے بھرپور جواب دے دیا، پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں قائم دہشت گرد ٹھکانوں پر بھارتی افواج نے برق رفتاری سے حملے کیے۔
اس کارروائی کو “آپریشن سندور” کا نام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ بات وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کل جماعتی اجلاس میں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
