کانگریس کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “ہمیں اپنی فوج پر انتہائی فخر ہے۔ ہمارے بہادر جوان ہماری آزادی اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا ان کی حفاظت کرے اور انہیں ہمت و حوصلے سے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی طاقت عطا کرے۔ جے ہند۔”
اسی طرح، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بھی ’آپریشن سندور‘ کو سراہتے ہوئے کہا، “پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی بھارتی فوج کی کارروائی فخر کا باعث اور قابلِ تعریف ہے۔”
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مختصر مگر پُراثر جملے میں فوج کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، “پراکرمو وجیے! (بہادری کی جیت ہو)”
