ورنگل میں اتر پردیش کی بین ضلعی سارقین کی ٹولی گرفتار

[]

ورنگل: پولیس کمشنرورنگل اے وی رنگا ناتھ نے کہاکہ مقفل شدہ اپارٹمنٹس کو نشانہ بنانے اور گانجہ فروخت کرنے والی اتر پردیش کی بین ضلعی سارقین کی 4رکنی ٹولی کو سی سی ایس،مٹھواڑہ،صوبیداری اور ہنمکنڈہ پولیس نے مشترکہ طور پرکار روائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

سارقین کے قبضہ سے 2کروڑ مالیت کے 2کلو 380گرام طلائی اور ہیرے کے زیوارات جن کی مالیت 5لاکھ 20ہزار روپئے ہے۔اس کے علاوہ14گانچہ کے پیاکٹس،ایک پستول،5کارتوس،ایک کار،چار سیل فونس،دو واکی ٹاکی،چار فرضی آدھار کارڈ اور پانچ ہزار روپئے نقدبرآمد کرلیے۔

گرفتار شدہ ٹولی میں اتر پردیش غازی آباد سے تعلق رکھنے والا اکبر قریشی،اتر پردیش میرٹھ ضلع سے تعلق رکھنے والا کپل جاٹو وو،اتر پردیش غازی آباد سے تعلق رکھنے والا محمد شریف،اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایم ڈی جاد خان شامل ہیں۔

پولیس کمشنر نے آج دفتر کمشنریٹ میں منعقدہ پریس کانفرس میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ جاریہ ماہ کی 5تاریخ کو ورنگل پولیس کمشنر یٹ حدود کے مٹھواڑہ،ہنمکنڈہ اور صوبیداری پولیس اسٹیشن حدود کے اپارٹمنٹس میں مقفل شدہ 8مکانات کو ٹولی نے نشانہ بنایااور بڑے پیمانے پرسرقہ کی واردات کو انجام دیا۔

مجرمین کو پکڑنے کے لئے ڈی سی پی کرائمس داسر ی مرلی دھر کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ملزمین کی گرفتار ی کے لئے جدید ٹکنالوجی کااستعمال کیا گیا۔آج صبح صوبیدار پولیس اسٹیشن حدود میں واقع تلنگانہ جنکشن کے نزد پولیس نے تنقیح کے دوران مشکو ک افراد کی کار کو کو روکا جب کہ ٹولی کے ارکان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی گئی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ چاروں ملزمین کا تعلق اتر پردیش ریاست کے غازی آباد اور میرٹھ سے ہے۔یہ ٹولی کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ میں مقفل شدہ مکانات میں سرقہ کرنا شروع کیا۔کئی مرتبہ پولیس کے ہاتھ لگے اور جیل بھی جا چکے ہیں۔جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرقہ کیا۔

اس ٹولی نے مئی میں ضلع کرنول میں سرقہ کیا اور پولیس نے انہیں پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا۔رہائی کے بعد بھی ٹولی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ٹولی نے سرقہ کی واردات کے بعد فوری فرار ہونے کے لئے ایک کار خریدی۔ جاریہ ماہ کی 3تاریخ کو بذریعہ کار دہلی سے ضلع عادل آبادآئی۔

اور دو مقفل اپارٹمنٹس سے طلائی زیورات،چاندی کے زیوارات اور رقم کا سرقہ کرلیا۔اسی طرح5 /ستمبر کو ورنگل پہنچ کر مٹھواڑہ حدود میں تین،ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں چار،صوبیداری حدود میں 2سرقہ کی وارداتیں انجام دیں۔مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ودی راجو اپارٹمنٹ میں جانے کے دوران واچمین کے سوال پر پستول سے ڈرایا گیا۔

اس کے علاوہ بنگلور اور حیدر آباد میں بھی سرقہ کیا۔اپنے پاس موجود رپیوں سے کم قیمت میں گانجہ کو خرید کر دہلی جاکر ذیادہ قیمت میں فروخت کا منصوبہ تھا۔ ٹولی نے ملگ ضلع میں 104کلو گانجہ خریدا۔ملزمین چوری کئے گئے زیورات اور گانجہ کے ساتھ دہلی فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ  صوبیداری پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *