
حیدرآباد _ حیدرآباد کے شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے جمعرات کو 3.45 کروڑ روپے مالیت کے 3.5 کلو سونے کو ضبط کر لیا۔ ایک اطلاع پر ڈی آر آئی حیدر آباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے ایک مسافر کو پکڑا جو دہی سے حیدر آباد براہ مسقط پہنچا تھا۔
عہدیداروں نے ایر پورٹ پر ایرو بریج کے قریب گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف کو بھی پکڑا ۔اسمگل کردہ سونا جب گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف رکن کو اس وقت دیا گیا تھا جب ڈی آر آئی کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ -تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ سونا ایرپورٹ کے -پارکنگ علاقہ کے قریب ایک اور گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف رکن کو دیا جانے والا تھا
جو بعد ازاں ایر پورٹ کے باہر اسی مسافر کو واپس کرنے والا تھا۔ 30 سونے کے بسکٹ برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

