راہل گاندھی نے کی پہلگام حملے میں زخمی سیاحوں کی عیادت، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور اس دوران کئی اہم امور پر بات چیت کی۔ یو این آئی اردو نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ راہل گاندھی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گرد سماج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس حملے کا مقصد کشیدگی بڑھانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس سانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

راہل گاندھی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وادی کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال سخت ہے اور سرحدی علاقوں میں بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے سکیورٹی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *