آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو بے گناہ انسانی جانوں کے دشمن ہیں۔
بورڈ نے اس واقعے کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہر ذی شعور فرد کا فرض ہے کہ وہ ایسے وقت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانیت کا مظاہرہ کرے۔ بیان کے آخر میں تمام مذہبی، سماجی اور فلاحی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرین کے لیے دعا کریں اور ان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مزید یہ کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس موقع پر میڈیا سے گزارش کی کہ وہ اس حملے کے تناظر میں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور صحافتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یکجہتی کو فروغ دے۔
