عالمی صحت: وباؤں کی روک تھام کے مسودے پر اتفاق

کووڈ۔19 کے نتیجے میں اور اس کی تباہی سے سبق حاصل کرتے ہوئے، دنیا میں وبائی بیماریوں سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک عالمی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے منظوری کے لیے آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی ‘ورلڈ ہیلتھ اسمبلی’ میں پیش کیا جائے گا۔ اس مسودے پر اتفاق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام تین سال تک ہونے والی بات چیت کے بعد ہوا ہے۔ یہ ایک ایسے طریقہ کار کا خاکہ پیش کرتا ہے جس کے ذریعے وبائی بیماریوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں عالمی صحت عامہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مساوات پر مبنی اقدامات میں مدد ملے گی۔

اس معاہدے کے لیے بات چیت دسمبر 2021 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب کووڈ۔19 وبا عروج پر تھی۔ اس دوران ‘ڈبلیو ایچ او’ کے رکن ممالک نے وباؤں کے خلاف ایک بین الاقوامی معاہدہ تشکیل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے انٹرگورمنٹل نیگوشی ایٹنگ باڈی (آئی این بی) یا بین الحکومتی مذاکراتی ادارہ قائم کیا۔ اس معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے رسمی بات چیت کے 13دور ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *