سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ سسٹم مئی سے نہیں ہوگا نافذ، مرکز نے جاری کی وضاحت

تاہم، وزارت نے وضاحت کی کہ فی الحال وزارت یا این ایچ اے آئی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت یا بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی کی طرف سے سیٹلائٹ پر مبنی ٹولنگ سسٹم کے نفاذ کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔‘‘

وزارت نے بتایا کہ ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت اور سفر کے وقت کو کم کرنے کے لیے چند منتخب ٹول پلازوں پر ایک جدید ’اے این پی آر-فاسٹیگ بیسڈ بیریئر لیس ٹولنگ سسٹم‘ متعارف کرایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *