مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آج فوجی دن منایا جارہا ہے جس میں فوج کے جوانوں نے تہران سمیت ایران کے مختلف صوبوں میں فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
تہران میں ایران کی مسلح افواج نے ایک خصوصی اور شاندار پریڈ کا اہتمام کیا جس میں، صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، جنرل سید عبدالرحیم موسوی، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، سپریم لیڈر کے سینئر مشیر جنرل رحیم صفوی، مسلح افواج کے دفاع اور سپورٹ کے وزیر امیر عزیز نصیر زاده، آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر امیر کیومرث حیدری، آرمی ایئر ڈیفنس فورسز کے کمانڈر امیر صباحی فرد، سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورسز کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زاده اور اسلامی جمہوریہ ایران پولیس فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل رادان نے شرکت کی۔
اس عظیم الشان تقریب میں صدر مملکت سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے خطاب کیا
صدر کے خطاب کے بعد مسلح افواج کے پیدل اور گاڑی بردار دستوں نے مرکزی اسٹیج کے سامنے سے پریڈ کی۔
غیر ملکی فوجی مہمانوں کی توجہ ایران کی فوج کی دفاعی اور عملی صلاحیتوں کے مظاہرے پر مرکوز
ایرانی فوج کے طویل رینج کے دفاعی میزائل “صیاد” اور طویل رینج کے دفاعی ریڈار سسٹمز کی نمائش
یومِ مسلح افواج کی پریڈ میں ایرانی بحریہ کے دشمن کو تباہ کرنے والے ’والفجر‘ آبی میزائلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔
