کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے، وادی میں غم و سوگ کی فضا

آغا صاحب ہر جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر خطبہ دیتے تھے، جس سے مستفید ہونے کے لیے مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز بھی آتے تھے۔ انہیں فقہ، عربی، فارسی، اردو اور کشمیری ادب پر گہری دسترس حاصل تھی۔ ان کے انتقال پر وادی کے مذہنی، سماجی و سیاسی لیڈروں نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا, “انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ممتاز شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ مرحوم کی جموں و کشمیر میں مذہبی فکر، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت میں ان کی گہری شراکتیں ایک میراث کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *