امریکہ کے خفیہ ایریا-51 میں سیاہ مثلث نما ٹاور کی جھلک، سازشی نظریات کو ملی ہوا

دنیا کے پُراسرار ترین مقامات میں شمار ہونے والا امریکی فوجی اڈہ ایریا-51 ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار وجہ گوگل میپس پر سامنے آنے والی ایک سیاہ مثلث نما شے ہے، جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

گوگل میپس پر نظر آنے والے اس ٹاور نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ کئی صارفین نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سازشی نظریات کو مزید ہوا دی ہے۔ کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ جدید ترین اسٹیلتھ طیارے کا پروٹوٹائپ ہو سکتا ہے، جبکہ کچھ نے اسے کسی خطرناک تجربے یا خفیہ سرگرمی سے جوڑ دیا ہے۔ تصویر میں دیئے گئے کوآرڈینیٹس 37°14’46.5″N 115°49’24.0″W ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *