
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رژیم کی آرمی ریڈیو سروس نے ایک خفیہ عسکری دستاویز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صرف 25 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔
اس خفیہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے اب بھی 20 ہزار سے زائد مجاہدین میدان جنگ میں ہیں جن میں سے دو بٹالین رفح میں جب کہ تین خان یونس میں فعال ہیں۔
صیہونی عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے حال ہی میں غزہ کی پٹی پر حماس کے کنٹرول اور اسرائیل کی طرف سے ڈیڑھ سال کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود 59 قیدیوں کو چھڑانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
