احمد آباد میں کانگریس کی توسیعی سی ڈبلیو سی میٹنگ، کھڑگے نے گاندھی و پٹیل کی وراثت پر ’قبضے‘ کی کوششوں پر تنقید کی

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی جی اور ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتیوں کی توہین کی، اور وزیر داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امبیڈکر کی توہین ہوئی ہے۔

کانگریس صدر نے زور دے کر کہا کہ پارٹی آئین اور آئین سازوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے نظریات کو زندہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل آج بھی کانگریس کے نظریاتی ستون ہیں، اور یہی سوچ ہے جس کی بنیاد پر احمد آباد میں واقع ’سردار پٹیل میوزیم‘ میں سی ڈبلیو سی کی یہ خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی۔

آخر میں کھڑگے نے سردار پٹیل کا قول دہرایا کہ تنظیم کے بغیر افرادی قوت بے معنی ہے، جیسے تنہا دھاگے کچھ نہیں ہوتے لیکن مل کر کپڑا بناتے ہیں جو مضبوط اور کارآمد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اپنی طاقت، تنظیم اور نظریے پر اعتماد رکھتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *