لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (LRS) کی رعایتی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (LRS) کے تحت رعایتی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ رعایت اپریل کے آخر تک دستیاب رہے گی۔ حکومت نے گزشتہ چار سال سے زیر التواء پلاٹس کی رجسٹریشن

 

کے لیے ایل آر ایس فیس پر 25 فیصد رعایت کے ساتھ 31 مارچ تک ادائیگی کی اجازت دی تھی۔ تاہم عوام کی کمزور رد عمل کے بعد حکومت نے اس مدت کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی سہولت دینے کے باوجود توقع کے مطابق درخواستوں کی تعداد کم رہی

 

جس کی وجہ سے حکومت نے اس مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *