زمین کے بدلے نوکری معاملے میں پیشی کے لیے ای ڈی کے دفتر پہنچے لالو، حامیوں نے لگائے نعرے

لالو پرساد کے ساتھ ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی موجود رہیں۔ اس معاملے میں ای ڈی کے سامنے لالو پرساد یادو کی تقریباً 14 مہینے بعد پیشی ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لالو یادو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>لالو یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو یادو / آئی اے این ایس

user

زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ کے معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو آج گاندھی میدان واقع انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔ تھوڑی دیر میں ای ڈی کے افسران لالو سے اس معاملے میں سوالات پوچھیں گے۔ لالو پرساد کے ساتھ ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی موجود ہیں۔

لالو پرساد سے پوچھ تاچھ سے پہلے ہی ان کے حامیوں نے ای ڈی کے دفتر کے سامنے ڈیرہ ڈال دیا۔ اس دوران آر جے ڈی کے کارکنان نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ اس سے پہلے منگل یعنی گزشتہ روز ہی لالو پرساد کی اہلیہ رابڑی دیوی اور ان کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔

اس معاملے میں ای ڈی کے سامنے لالو یادو کی تقریباً 14 مہینے بعد پیشی ہو رہی ہے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے 20 جنوری 2024 کو لالو یادو کا بیان درج کیا تھا۔ جبکہ تیجسوی یادو کا بیان بھی پچھلے ہی سال 30 جنوری کو درج ہوا تھا۔ لالو کی بیٹی اور پاٹلی پُتر سے ایم پی میسا بھارتی نے کہا کہ ان کا کنبہ جانچ میں پورا تعاون دے رہا ہے۔ وہیں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا نے کہا کہ جو جیسا کرے گا اس کا نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ‘زمین کے بدلے نوکری’ معاملے میں سی بی آئی نے لالو پرساد سمیت 78 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق 2004 سے 2009 کے درمیان وزیر ریل کے طور پر کام کرتے ہوئے لالو پرساد نے ریلوے کی گروپ-ڈی کی نوکریوں کے بدلے امیدواروں سے زمین اور جائیداد لکھوائی تھی۔ اس چارج شیٹ میں گھوٹالے کے زون کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی تھی۔ ان میں ممبئی، جبل پور، کولکاتا، جئے پور اور حاجی پور سمیت کئی ریلوے زون شامل تے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *