
تلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکراماک نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے “ینگ انڈیا رہائشی اسکولز” میں اقلیتی رہائشی اسکولز بھی شامل کیے جائیں گے۔
اس اقدام کے ذریعے اقلیتی طلبہ کو دیگر طلبہ کے ساتھ معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
حکومت نے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین سفر، حج کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کیے ہیں۔ رواں سال 2024 میں تلنگانہ سے 11,446 افراد نے حج کا سفر کیا، جو ریاست کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے
“راجیو یووا وکاس” منصوبے کے تحت اقلیتی برادری کے افراد کو خود روزگار اسکیموں کے لیے 840 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اس اسکیم کے تحت اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے فی الحال درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں
۔ اقلیتی بہبود کے لیے بجٹ میں 3,591 کروڑ روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے تاکہ اقلیتوں کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔