مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استنبول، قونیہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں ترک شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
یہ مظاہرے اس وقت ہو رہے ہیں جب غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔
ترکی میں عوامی سطح پر فلسطین کے لیے ہمیشہ بھرپور حمایت دیکھنے میں آتی رہی ہے۔ حالیہ واقعات کے بعد یہ مظاہرے مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔