یمنی فوج کا صہیونی ایئر بیس پر "فلسطین 2" ہائپرسونک میزائل سے حملہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے صہیونی فوج کے نواتیم ایئر بیس کو “فلسطین 2” ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یمن اپنے اہداف کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قیادت، قوم اور فوج خاموش تماشائی نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں ہمارے مظلوم بھائیوں کے قتل عام کو نظر انداز کرے گی۔ ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے بروئے کار لائیں گے تاکہ غزہ میں ہونے والے مظالم بند کیے جاسکیں۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت ختم نہ ہو، یمن اسرائیلی جہازوں کی آمد و رفت کو روکے رکھے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *