
حیدرآباد _ 19 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ مالی سال2026-25 کے لئے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی ویکرمارکا نے اسمبلی میں 304965 کروڑ روپے کے بجٹ کو پیش کیا ہے۔ اس میں سے ریونیو اخراجات 2,26982 کروڑ روپے ہیں جبکہ کیپٹل اخراجات 36504 کروڑ روپے ہیں۔
بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے 3591 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ بی سی طبقہ کے لئے 11 ہزار 405کروڑ روپے، ایس سی طبقہ کے لئے 40232 ہزار کروڑ روپے اور ایس ٹی کے لئے 17169 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں
۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر سریدھر بابو قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کردیا