عینی شاہدین کے مطابق حملے میں رہائشی عمارتیں، اسکول اور طبی مراکز نشانہ بنے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ فلسطینی صحت حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ وہ حماس کے کمانڈروں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی آپریشن جاری رکھے گی۔ فوج کے مطابق حملے جاری رہیں گے اور زمینی کارروائی کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔