غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی آبادکاروں کے وسیع حملے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا ہے۔

وفا نیوز نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس اور الخلیل سمیت کئی علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر حملے کیے۔

صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فورسز کی سرپرستی میں مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی باشندوں پر حملہ کیا۔

دوسری طرف الخلیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے شہر کے کئی محلوں میں فلسطینی گھروں پر بھی حملے کیے، جن میں جابر، السلیمہ اور وادی نصارہ شامل ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حالیہ مہینوں میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خاص طور پر بیت المقدس اور الخلیل میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صیہونی آبادکار کئی بار سیکیورٹی فورسز کی پشت پناہی میں فلسطینیوں پر حملے کر چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *