مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت میں صنعاء اور دیگر یمنی شہروں میں سویلین تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے دو بار الحدیدہ میں یمنی فوج کے زیر قبضہ صہیونی بحری جہاز گلیکسی لیڈر کے کمانڈ ٹاور کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب المسیرہ چینل نے یمنی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز کے حملوں میں شہداء کی تعداد 53 ہو گئی ہے جن میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 18 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔