برڈ فلو کی وجہ سے یوروپی یونین میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

ماسکو: یورپی یونین میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے درمیان اب تک کی سب سے زیادہ شرح پر مرغی کے انڈوں کی تھوک قیمت بڑھ کر 268.5 یورو (291 ڈالر) فی 100 کلوگرام (220 پاؤنڈ) ہو گئی ہے۔

یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) کے اعداد و شمار کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں آخری مرتبہ یہ اضافہ مارچ 2023 میں یورپی یونین میں بڑے پیمانے پر برڈ فلو کے دوران دیکھا گیا تھا، جو 265.7 یورو فی 100 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔

 2024 کے اواخر میں، گھریلو جانوروں میں برڈ فلو پھیل گئی۔ 2025 کے اوائل میں یورپی یونین کے ہیلتھ ریگولیٹر نے بھی وائرس سے انسانی انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

اس کے نتیجے میں، انڈوں کی قیمتیں گزشتہ چار ہفتوں سے بڑھ رہی ہیں، مجموعی طور پر 11.2 فیصد اور سال بھر میں 17.3 فیصد اضافہ درج کیا جا چکا ہے۔

یورپی یونین میں سب سے زیادہ قیمتیں اور سب سے زیادہ اضافہ پولینڈ میں درج کیا گیا، جہاں 100 کلوگرام انڈوں کی قیمت 309.9 یورو تھی، جو ایک ہفتہ قبل 281.1 یورو تھی۔ نیدرلینڈز میں قیمتیں بڑھ کر 293 یورو (+6.2 فیصد) ہو گئیں، جبکہ آسٹریا میں وہ 278.7 یورو (+2 فیصد) تک پہنچ گئیں۔

یورپی یونین واحد خطہ نہیں ہے جہاں برڈ فلو کی وجہ سے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں انڈوں کی قیمتوں میں سال بہ سال 58.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 10.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *