نیویارک، جنگ مخالف یہودیوں کا ٹرمپ ٹاور پر دھاوا، 98 افراد گرفتار+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جنگ مخالف یہودیوں نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کی لابی میں احتجاج کیا۔

 تفصیلات کے مطابق جنگ مخالف یہودی تنظیم وائس فار پیس کے زیر اہتمام یہ احتجاج نیویارک کے سنہری لابی والے ٹرمپ ٹاور میں ہوا۔ مظاہرین نے سرخ رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں، جن پر  اور “یہودی کہتے ہیں: “اسرائیل کو ہتھیار نہ دو” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین فلسطین کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

نیویارک پولیس کے مطابق اس احتجاج میں 98 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 50 مظاہرین کو پلاسٹک ہتھکڑیاں لگا کر پولیس وین میں منتقل کیا گیا۔ جب پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کیا تو وہ زمین پر بیٹھ گئے اور یکجہتی میں “فلسطین کو آزاد کرو” اور “ساری دنیا دیکھ رہی ہے” کے نعرے لگانے لگے۔

یہ احتجاج اس وقت ہوا جب چند دن قبل فلسطینی نژاد امریکی کارکن محمود خلیل کو فیڈرل ایجنٹس نے نیویارک میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اس کا گرین کارڈ منسوخ کرکے اسے حراست میں لیا۔

خلیل کے وکیل نے امریکی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ محض فلسطین کی حمایت اور جنگ کے خلاف بولنے پر اس کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ وکیل کے مطابق خلیل کو آزادی اظہار کے حق کے استعمال کے جرم میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *