
عادل آباد۔14/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد کی معزز شخصیت مولانا ابوذر بن حامد کی دختر نورالعین نے کم عمر میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے آج جمعہ کے دن تیرہویں روزہ کے دن اپنا پہلا روزہ مکمل رکھا۔
والدین مولانا ابوذر اور اہلیہ محترمہ اور دادا جناب حافظ ابوبکر حامد و دادی اور پھوپیوں اور چچاؤں نے دل کی گہرائیوں سے کمسن نورالعین کو مبارکباد پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عمر درازی علمی قابلیت میں اضافہ کے لئے دعاؤں سے بھی نوازا۔