محکمہ موسمیات نے شمالی ہندوستان کے متعدد علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا انتباہ جاری کیا ہے۔ دراصل مغربی ہمالیائی خطے میں ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو گیا ہے، جو 16 مارچ تک مختلف ریاستوں میں بارش اور درجہ حرارت میں کمی کا سبب بنے گا۔
گزشتہ روز سے یعنی 13 مارچ سے ہی کئی ریاستوں میں موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔ دہلی اور اس کے مضافات میں رات کے وقت بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی۔